تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:3

اے بی ڈویلیئرکا ون ڈے میں تیزترین سنچری بنانے کاعالمی ریکارڈ

جیو نیوز - جوہانسبرگ.......... جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بیٹسمین اے بی ڈویلیئرنے ون ڈے کرکٹ میں تیزترین سنچری کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے ،انہوں نے32گیندوں پر سنچری مکمل کی جس میں 10چھکے اور8چوکے شامل تھے، اے بی ڈویلیئر نے اسی اننگ میں پہلے نصف سنچری بنانے کا عالمی ریکار ڈ قائم کیا اور صرف16گیندوں پر5 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے تیز ترین نصف سنچری مکمل کی۔اس سے قبل نصف سنچری کا ریکارڈ سری لنکا کے جے سوریا اور سنچری کا ریکارڈ نیو زی لینڈ کے کورے اینڈرسن کے پاس تھا جو انہوں نے پاکستان کے شاہد خان آفریدی سے چھینا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.