28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:40
آئی سی سی کا دبئی میں اجلاس،محمد عامر کا معاملہ بھی زیر غور
جیو نیوز - دبئی......آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کا اجلاس دبئی میں جاری ہے ،اجلاس میں پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کا معاملہ بھی زیر بحث ہے۔دبئی میں جاری اجلاس کی صدارات آئی سی سی کے صدر سری نواسن کررہے ہیں ،پی سی بی چیئرمین شہریار خان پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ،اجلاس میں آسٹریلیا نیوزی لینڈ میں ہونے ورلڈ کپ کے لئے ضابطہ اخلاق پر بات ہوگی ،اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کا شکار فاسٹ بولر محمد عامر کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا ۔اگر محمد عامر پر پابندی ہٹا لی گئی تو وہ اگلے ماہ سے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے سکیں گے،آئی سی سی کا اجلاس دو روز تک جاری رہے گا ۔