تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 فروری 2015
وقت اشاعت: 16:10

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ:دوسرا اور آخری ون ڈے کل نیپئر میں ہوگا

جیو نیوز - نیپئر...........پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ون ڈے کل نیپئر میں کھیلا جائے گا،گرین شرٹس کو سیریز بھی بچانی ہے اور میگاایونٹ میں پُراعتماد انداز میں میدان میں داخل ہونے کا چیلنج بھی درپیش ہے۔میگاایونٹ میںپاکستان اور نیوزی لینڈ کے پاس ورلڈ کپ سے پہلے آخری موقع ہےکھلاڑیوں کو آزمانے کا ،انہیں جوش دلانے کا،کیونکہ یہ ہے سیریز کا آخری معرکہ جس میں ٹیم پاکستان کو چاہئے لازمی جیت۔ سیریز بچانے کےلیے کھلاڑیوں کو اعتماد دلانے کے لیے پھر ورلڈ کپ سے پہلے ہو گا گرین شرٹس کا یہ آخری انٹرنیشنل امتحان جس میں تجربات بھی ہوں گے۔کمبی نیشن بھی فائنل ہوگا اورمیگا ایونٹ کےلیے کھلاڑیوں کا کرداربھی طے ہو گا؟؟؟اگر یہ سب کچھ ہو گیا تب ہی ورلڈ کپ میں کچھ ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.