2 فروری 2015
وقت اشاعت: 18:51
سندھ ہائیکورٹ میں کرکٹر محمد عامر کیخلاف درخواست کی سماعت
جیو نیوز - کراچی............. سندھ ہائی کورٹ نے کرکٹر محمد عامر پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت دیگر کو 16 فروری کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کرکٹر محمد عامر پر پابندی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار رانا فیض الحسن نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد عامر اسپاٹ فکسنگ کے باعث ملک کی بدنامی کا باعث بنے،ان پر تاحیات پابندی عائد کی جائے۔عدالت نے محمد عامر اور چیئرمین کرکٹ بورڈ سمیت دیگر فریقین کو16 فروری کے لئے نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔