11 فروری 2015
وقت اشاعت: 17:15
ورلڈ انڈور ٹینس ٹورنامنٹ، برڈیخ اور مونفلز دوسرے راؤنڈ میں
جیو نیوز - روٹرڈیم..........ورلڈ انڈور ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹوماس برڈیخ اور گائل مونفلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ روٹرڈیم،ہالینڈمیں جاری ایونٹ میں چیک ری پبلک کے ٹوماس برڈیخ اور جرمنی کے ٹوبائس کیمکے آمنے سامنے تھے۔ برڈیخ نے میچ اسٹریٹ سیٹ میں چھ ایک اور سات پانچ سے اپنے نام کیا۔ ایک اور میچ میں فرانس کے گائل مونفلز نے ہم وطن راجر ویزلین کو چھ تین اور چھ دو سے مات دی۔ اس کامیابی کے ساتھ مونفلز اور برڈیخ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔