تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 فروری 2015
وقت اشاعت: 9:38

ایڈیلیڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نماز جمعہ ادا کی

جیو نیوز - ایڈیلیڈ....... پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ اتوار کو بھارت سے کھیلے گی۔آج اس نے ایڈیلیڈ کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جہاں ٹیم کی جیت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاح تو کل ہو رہا ہےلیکن سب کو انتظار ہے پاک، بھارت ٹاکرے کا۔یہ مقابلہ ہوگا ایڈیلیڈ میں جہاں کی جامع مسجد میں پاکستانی کھلاڑیوں نےنماز جمعہ ادا کی۔ جس کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی اور خصوصاًبھارت کے خلاف کامیابی کے لیے دُعا کرائی گئی۔پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے درمیان پاکر مداحوں نے ان کےساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.