تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 فروری 2015
وقت اشاعت: 14:47

پاکستان کرکٹ ٹیم کل ایڈیلیڈسےکرائسٹ چرچ روانہ ہوگی

جیو نیوز - ایڈیلیڈ......کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا گروپ میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کل ایڈیلیڈ سےکرائسٹ چرچ روانہ ہوگی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق، ٹیم پیر کی دوپہر ایڈیلیڈ، آسٹریلیا سے کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ روانہ ہوگی ۔ چھ گھنٹے کا سفر کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم پیر کو ٹریننگ نہیں کرے گی لیکن منگل سے جمعہ تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھرپور نیٹ سیشن ہوں گے جس کے بعد ہفتہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ میں ویسٹ انڈیز سے ورلڈ کپ کا میچ کھیلے گی، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق، رات تین بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.