تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 فروری 2015
وقت اشاعت: 12:11

کرکٹ ورلڈ کپ؛ آئرلینڈ نے متحدہ عرب امارات کو شکست دیدی

جیو نیوز - برسبین.......... آئرلینڈ نے متحدہ عرب امارات کو2وکٹوں سے شکست دیدی۔ آئرلینڈ نے 279رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ میچ میں متحدہ عرب امارات نے 9 وکٹ پر 278رنز اسکور کیے تھےجس میں شیمان انور نے 106رنز کی اننگز کھیلی۔ آئرلینڈ نے 279رنز کا ہدف 8 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گیری ولسن نے 80رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ کیون اوبرائن نے 50رنز بنائے۔ گیری ولسن مین آف دی میچ قرارپائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.