26 فروری 2015
وقت اشاعت: 22:25
معین خان پر اندارجِ مقدمہ، لاہور کی عدالت میں درخواست دائر
جیو نیوز - لاہور........قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرمعین خان کے خلاف اندارجِ مقدمہ کے لئے لاہور کی سیشن عدالت میں درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیف سلیکٹر معین خان ورلڈ کپ کے دوران جوا کھیلنے کسینو گئے، لہٰذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ تاہم سیشن کورٹ نے تھانا پرانی انارکلی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔