تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 فروری 2015
وقت اشاعت: 0:35

کورکمانڈر کراچی کی سندھ باکسنگ چیمپین شپ کے باکسروں سے ملاقات

جیو نیوز - کراچی........کراچی میں کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل نوید مختار نے آل سندھ باکسنگ چیمپین شپ میں شرکت کرنے والے باکسروں سے کور ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل نوید مختار نے چیمپئن شپ میں شریک باکسروں کو کور ہیڈکوارٹر مدعو کیا۔ انہوں نے باکسروں کی کارکردگی اور کوچنگ اسٹاف کی محنت کو سراہا۔ کورکمانڈر نے امید ظاہر کی کہ کھیلوں کے مقابلوں سے ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ باکسنگ چیمپین شپ کی مختلف کیٹیگریز میں لیاری کی 3 ٹیموں سمیت 8 ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔ پہلی اور دوسری پوزیشن لیاری کی ٹیموں نے حاصل کی جبکہ میرپور خاص کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.