تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:36

پاک بھارت سیریز کیلئے واحد حل ڈائیلاگ ہیں ،ظہیر عباس

جیو نیوز - لاہور......انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہو گی ، پاک بھارت سیریز کے لیے واحد حل ڈائیلاگ ہیں ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ظہیر عباس نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریزپر وہ زیادہ بات نہیں کر سکتے، لیکن اتنا ضرور ہے کہ اگر پاک بھارت سیریز ہو جاتی ہے تو یہ کرکٹ کے لیے بہت اچھاہوگا ۔آئی سی سی کے صدر نےکہا کہ مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کرنا ہے،اگر وہ اپنے آپ کو فٹ رکھ سکتے ہیں تو انہیں کھیلنا چاہیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.