تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:31

پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز:صہیب مقصود کی جگہ بابر اعظم ٹیم میں شامل

جیو نیوز - لاہور.....پاکستان اور انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم میں صہیب مقصود کی جگہ آل رائونڈر بابر اعظم کو شامل کیا جائیگا،سیریز کا آغاز 11نومبر سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان آج یا کل متوقع ہے، زمبابوے کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل صہیب مقصود کو اس بار ٹیم سے ڈراپ کردیا جائے گا ان کی جگہ آل راونڈر بابر اعظم کو شامل کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ گزشتہ روز ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے چیئرمین سلیکشن کمیٹی اور کوچ وقار یونس میں تلخ کلامی کے بعد کیا گیا ہے۔

بابر اعظم پاکستان کی جانب سے اب تک 3ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.