تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:15

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز،پاکستان ٹیم کا اعلان آج ہو گا

جیو نیوز - لاہور.......انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیئے پاکستان کی ٹیموں کا اعلان آج کیا جا ئے گا ۔یونس خان کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہو گی ۔

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی اور پاکستان ٹیم منجمنٹ کے درمیان پانچ روز کی مشاورت کے بعد آخر کار ون ڈے اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ یونس خان ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل ہوں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ظفر گوہر ، بابر اعظم عامر یامین بھی ٹیم میں جگہ بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔

تین ٹی 20 میچز کے لیئے بھی ٹیم کا اعلان کیا جا ئے گا ۔ مختار احمد کا جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔ ڈومیسٹک ٹی 20 میں اچھا پرفارم کرنے والے رفعت اللہ مہمند اور میر حمزہ کو موقع ملنے کا امکان ہے ۔ ٹیموں کا اعلان چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی باضابطہ منظوری کے بعد کر دیا جا ئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.