5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:31
لاہور:جوڈو میں خواتین کی دلچسپی اور مقبولیت میں اضافہ
جیو نیوز - لاہور......زور آزمائی کی مہارت والے کھیل جوڈو میں خواتین کی دلچسپی بڑھتی جارہی ہے ۔ لاہور میں ہونے والے جوڈو کے قومی مقابلوں میں خواتین جوڈو کاز بھرپور مہارت کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔
جوڈو میں خواتین کی دلچسپی اور مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا رہا ہے کہ اب فاٹا اور خیبر پختونخواہ کی لڑکیاں بھی بڑی تعداد میں حصہ لے رہی ہیں ۔ جوڈو کاز کا کہنا ہے کہ اس کھیل کی وجہ سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے ۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ صوبے ٹیلنٹ کی نرسری ہیں ۔ اس لیئے اس سطح پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔
لاہور میں ہونے والی بین الصوبائی ، جونئیر اور سنیئر چیمپئین شپ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لایاجائے گا جنہیں ٹریننگ کیمپ میں غیر ملکی کوچ سے ٹریننگ دلائی جائے گی۔