تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:20

جنوبی افریقا : ڈومیسٹک کرکٹ میں کرپشن ، تحقیقات کاآغازکردیاہے

جیو نیوز - جوہانسبرگ.......جنوبی افریقہ کےکرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں کرپشن سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے ، تحقیقات کا آغاز بین الاقوامی سنڈیکیٹ کے کرپشن میں ملوث ہونے کی اطلاعات کے بعد کیا گیا ہے۔

بورڈ کے اعلامیے کے مطابق یہ تحقیقات ساؤتھ افریقا کرکٹ کا اینٹی کرپشن یونٹ کرے گا اور اس میں آئی سی سی اور پولیس کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔

کرکٹ ساؤتھ افریقا کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر کرکٹ کی شفافیت قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور تمام کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کرپشن کے بچاؤ کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور کرپشن کا شکار ہونے کی صورت میں اس کے نتائج بھی بخوبی جانتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.