تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 نومبر 2015
وقت اشاعت: 15:32

سلمان بٹ نے کراچی میں اینٹی کرپشن پروگرام پر لیکچر دیئے

جیو نیوز - کراچی......پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے پی سی بی کے روڈ میپ کے مطابق، کراچی میں کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن پروگرام پر لیکچر دیئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سلمان بٹ نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ میچ فکسرز سے کس طرح بچا جاسکتا ہے اور اگر کوئی رابطہ کرے تو اس کو کس طرح رپورٹ کیا جائے۔لیکچر کےدوران سلمان بٹ نے کھلاڑیوں کو اینٹی ڈوپنگ سے متعلق مشورے بھی دیئے ۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ ، محمد آصف اور محمد عامر کو ہدایت دی ہے کہ وہ اینٹی کرپشن کوڈ اور روڈ میپ کے مطابق ہر ریجن کے کھلاڑیوں کو لیکچر دیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.