9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:4
ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم مصر روانہ
جیو نیوز - کراچی......ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم مصر روانہ ہوگئی، چیمپئن شپ 11نومبر سے شروع ہوگی۔
ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی چار رکنی ٹیم مصر روانہ ہوگئی، ٹیم میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف ، محمد سجاد، شیرام چنگیزی اور عبدالستار شامل ہیں۔
پاکستانی کیوئسٹ نے ایک ماہ تک کراچی میں جاری کیمپ میں بھر پور ٹریننگ کی، ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ 11نومبر سے مصر کے شہر ہرغدا میںشروع ہوگی۔