9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:20
ویسٹ انڈین آف اسپنر سنیل نارائین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار
جیو نیوز - پالی کیلے ......ویسٹ انڈین آف اسپنر سنیل نارائین کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا،ان کا ایکشن سری لنکا کے خلاف میچ میں رپورٹ ہوا۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق سنیل نارائن کو اگلے 14 روز میں بولنگ ایکشن کا بائیو میکنکس ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ٹیسٹ کی رپورٹ دو سے تین ہفتے میں آئے گی اس دوران سنیل نارائین کو انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کی اجازت ہوگی ۔
سنیل نارائین کا بولنگ ایکشن سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران رپورٹ ہوا جس میں نارئین نے 24 رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نہیں کی ۔میچ کے بعد آفیشلز نے انکے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا ۔