تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:43

سعید اجمل نے احتجاجاً اکیڈمی کا سامان جلانے کی دھمکی دیدی

جیو نیوز - فیصل آباد......فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے قومی ٹیم کے جادوگراسپنر سعید اجمل کو کرکٹ اکیڈمی کی جگہ خالی کرنے کا نوٹس بھیج دیا، سعید اجمل نے 11 نومبر کو احتجاج اور اکیڈمی کا سامان جلانے کی دھمکی دے دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بالر سعید اجمل نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی زمین پر 2012 میں کرکٹ اکیڈمی قائم کی اورنوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کا آغازکیا ، تاہم تین سال بعد ہی یونیورسٹی انتظامیہ نے سعید اجمل کو اکیڈمی کی جگہ خالی کرنے کا نوٹس بھیج دیا۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے دعویٰ کیا کہ وہ اکیڈمی پر 6 کروڑ روپے خرچ کرچکے ہیں ۔ جگہ خالی نہیں کریں گے۔سعید اجمل نے یونیورسٹی کے رویے کے خلاف 11 نومبر کو احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہے کہ یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے اجلاس میں سکیورٹی کی بنیاد پر یونیورسٹی کے اندر موجود لیز پر دی گئی تمام زمین خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور اسی فیصلے کی رو سے سعید اجمل کو دی گئی جگہ کا معاہدہ بھی ختم کرکے سامان اٹھانے کا کہا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.