10 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:43
پاکستان اور انگلینڈ پہلا ون ڈے کل ابوظہبی میںکھیلیں گے
جیو نیوز - کراچی......پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے کل ابوظہبی میںکھیلا جائے گا۔ پاکستانی کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں۔
عرب امارات میںابوظہبی کے میدان پردونوں جانب سے نئے کپتان ہوں گے اورفارمیٹ بھی مختلف ہوگا، دونوں جانب سے تیاریاں بھی مکمل ہیںشائقین کواچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
ٹیسٹ کرکٹر احسان عادل اور صہیب مقصود کہتے ہیں کہ ون ڈے سیریز میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے ۔
انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں دوصفر کی ہار کا حساب برابر کرنے کے لئے بے تاب ہے اوراس نے ون ڈے سیریزکیلئے بیس بال انداز میں ٹریننگ کی ہے اوراس سلسلےمیں بیس بال کوچ جولین ودڈ کو بھی امارات طلب کرلیا ہے۔
ادھر پاکستان ٹیم کی تیاری بھی کم نہیں،تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کی موجودگی سے بیٹنگ لائن مزید مضبوط ہوگی، جنہیں نمبر چار پر کھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔