تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 نومبر 2015
وقت اشاعت: 12:43

پی سی بی نے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

جیو نیوز - لاہور....... پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔عمراکمل کو سینٹرل کنٹریکٹ کی شق 2.2.5 کی خلاف ورزی پر شوکازنوٹس بھیجا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا کہ آپ نے حیدرآباد میں قابل اعتراض اور غیراخلاقی سرگرمیوں میں حصہ لیا،کنٹریکٹ یافتہ کرکٹر ہونے کے ناطے آپ اخلاقی اقدار کا خیال کرنے کے پابند ہیں۔

عمر اکمل کو شوکاز نوٹس کا سات روز کے اندر جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.