تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:31

عمر اکمل اور ساتھیوں کے ساتھ دو لڑکیاں بھی تھیں،عرفان بلوچ

جیو نیوز - حیدرآباد.........ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ نے راز کھول دیا، کہا کہ عمر اکمل اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ دو لڑکیاں بھی تھیں، جنہیں تھانے لایا گیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حیدرآباد کے ایک مکان پر مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تھا، جہاں عمر اکمل، عظیم گھمن ، ان کے ایک ساتھی عرفان ملک اور دو لڑکیاں موجود تھیں، انہیں تھانے لے جایا گیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس کو جب پتہ چلا کہ عمر اکمل انٹرنیشنل کرکٹر ہے تو انہیں چائے بھی پیش کی گئی۔ ایس ایس پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس جب حیدرآباد کے گھر میں داخل ہوئی تو وہاں اس نے کوئی غیر اخلاقی حرکت نہیں دیکھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.