تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 نومبر 2015
وقت اشاعت: 15:32

پی سی بی کی ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی کو وارننگ

جیو نیوز - لاہور.........پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی کو وارننگ جاری کر دی۔شاہد آفریدی نے بورڈ کے پالیسی معاملات پر بیانات جاری کیے تھے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے بیان میں کہا تھا کہ اگر فائدہ ہو تو بھارت میں جا کر کھیلنے میں بھی کوئی حرج نہیں ، بورڈ نے وارننگ میں سختی سے کہا ہے کہ کوئی بھی پالیسی معاملات پر بیان نہیں دے سکتا ۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق شاہد آفریدی کو مستقبل میں ایسے بیانات دینے سے روک دیا گیا ہے، کھلاڑی کوئی بھی ہو ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.