تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 نومبر 2015
وقت اشاعت: 15:15

پاکستان جونئیر ایشیا کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جیو نیوز - کوانٹن........پاکستان جونئیر ایشیا کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں 4گول سے ہرا دیا۔

پاکستان نے اگلے سال ہونے والے جونئیر ورلڈ کپ کےلیے بھی کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے شان ارشاد نے 2 گول کئے، مبشر علی اور محمد دلبر نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان کا سیمی فائنل میں ہفتےکو جنوبی کوریا سے مقابلہ ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.