20 نومبر 2015
وقت اشاعت: 12:36
پی سی بی نے عمر اکمل کو بری کردیا
جیو نیوز - لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل پر لگائے گئے تمام الزامات سے انہیں بری کردیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
عمر اکمل کو حیدرآباد میں ایک تقریب کے دوران قابل اعتراض حالت میں ہونے کے الزامات کا سامنا تھا۔ عمر اکمل کا کہنا ہے کہ فی الحال میڈیا سے بات نہیں کرسکتا، امید ہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دبئی جاؤں گا۔