تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 نومبر 2015
وقت اشاعت: 15:48

پاک بھارت سیریز ؛بی سی بی نے آمدنی سے حصہ نہیں مانگا،پی سی بی

جیو نیوز - لاہور.......پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاک بھارت سیریز پر پہلا باضابطہ پریس ریلیز جاری کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کی آمدنی سے حصہ نہیں مانگا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے معاملات پرحکومت کوآگاہ کردیا ہے، فیصلہ حکومت کی صوابدید ہے، بی سی سی آئی نے بھی اپنی حکومت سے معاملہ پررائےطلب کی ہے، معاملے پر پیش رفت سے جائیلز کلارک میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.