تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 12:35

محمد عامر کی قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی راہیں ہموار

جیو نیوز - لاہور.......اسپاٹ فکسنگ کے ایک کردار فاسٹ بولر محمد عامر کی قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں،ان کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یو نس نے گرین سگنل دے دیا ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامرکے حوالے سے پو چھے گئے سوال پر وقار یونس نے کہا محمد عامر نے خود کومنوایا ہے ، سزا بھی کاٹ چکا ہے ، انہیں ٹیم میں لینے کے لیے بورڈ اورمینجمنٹ ایک پیج پر ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان بھی محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت پر راضی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.