تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 15:57

پاک بھارت کرکٹ سیریز پر اُمید نے دم نہیں توڑا ، شہر یار خان

جیو نیوز - لاہور.........چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز پر اُمید نے دم نہیں توڑا، آج رات یا کل صبح تک انتظار کریں گے ، کھیلنے کا فیصلہ ہوجائے تو سیریز برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

شہر یار خان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی جواب آگیا تو یہی کہیں گے کہ دیر آید درست لیکن وقت بہت کم رہ گیا ہے ،بھارت کی طرف سے جواب نہ آنے کا مطلب ہے کہ وہ نہیں کھیلنا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ کی تمام امیدیں دم نہیں توڑیں ، اگر بھارت دو دن میں کرکٹ سیریز کھیلنے پر تیار ہو جاتا ہے تو پاکستان کسی نہ کسی طرح وقت نکال لے گا، وہ جیو نیوز سے گفتگو کر رہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.