تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 22:5

آسٹریلیا میں ایکسٹریم سیلنگ مقابلہ،مسقط کی کشتی کامیاب

جیو نیوز - سڈنی......آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونیوالےایکسٹریم سیلنگ کے مقابلوں میں مسقط عمان کی ’دی ویو‘ نامی بادبانی کشتی نے کامیابی حاصل کر لی ۔

ریڈ بل کے تحت منعقدہ کشتی رانی کے دلچسپ مقابلوں میں دنیا بھر سے ماہر سیلرز نے شرکت کی جو پانی کی لہروں سے کھیلتے ہوئے کافی پر جوش دِکھائی دئیے۔

شرکا نے تیز ہواؤں اور گہرے سمندر میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب جان لگائی ۔ مقابلوں میں The Waveنامی بادبانی کشتی نے بہترین پرفارمنس کیساتھ کامیابی حاصل کی ۔ اس فتح کے بعد Wave ٹیم نے تیسرا چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.