تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 10:4

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز اسلام آباد ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ

جیو نیوز - اسلام آباد......سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کوقانونی دستاویزات کی عدم موجود گی پر اسلام آباد ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈین جونز آسٹریلیاکے شہر میلبورن سے اسلام آباد پہنچے تھے، لیکن ان کے پاس پاکستان آنے کیلئےویزہ تھا نہ کوئی قانونی دستاویز، جس پر انہیں ائیرپورٹ سے باہر نہیں آنے دیا گیا ۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈین جونز کو ڈی پورٹ کرنے کی کارروائی قانون کے مطابق تھی۔

ڈین جونز پاکستان سپر لیگ کی ایک فرنچائز کے کوچ ہیں اور وہ فرنچائز کے لوگو کی تقریب رونمائی میں شرکت کرنے آئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.