23 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 8:21
شارجہ میں افغانستان اور زمبابوے کی سیریز 25دسمبر سے ہوگی
جیو نیوز - شارجہ ......افغانستان اور زمبابوے کے درمیان 7 میچوں کی کرکٹ سیریز 25 دسمبر سے شارجہ میں کھیلی جائے گی،پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر تمام میچ براہ راست نشر کرے گا۔
زمبابوے اور افغانستان کے درمیان 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی شارجہ میں کھیلے جائیں گے ،پاکستان کے مایہ ناز کپتان انضمام الحق کی کوچنگ میں افغان ٹیم پہلے بھی زمبابوے سے ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔
اس وقت زمبابوے کی ٹیم کی کوچنگ ڈٖیو واٹ مور کے پاس ہے جو پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں،اب 25دسمبر سے نیوٹرل وینیو پر کھیلی جانے والی اس سیریز کے تمام میچ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔