تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 9:50

سال کے بہترین کرکٹر اور ٹیسٹ پلیئر کا ایوارڈ اسٹیون اسمتھ کے نام

جیو نیوز - دبئی ......آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ پلیئر آف دی ائیر اور سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر منتخب ہو گئے ، بہترین ون ڈے کرکٹر کا ایوارڈ جنوبی افریقا کےاے بی ڈی ویلیئرز کے نام رہا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایوارڈ 2015 کے ونرز کا اعلان کر دیا ، جس کے مطابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے کرکٹر آف دی ائیر یعنی سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے ساتھ سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا ایواڈ بھی جیت لیا جبکہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز کو ون ڈے پلیئر آف دی ائیر قرار دیا گیا۔

فاف ڈو پلیسی ٹی ٹوئنٹی پرفارمر آف دی ائیر قرار پائے،جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 56 گیندوں پر 119 رنز بنائے تھے، اس علاوہ ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کے کے نام رہا ۔

نیوزی لینڈ کے کپتان میک کولم کو اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا،جبکہ متحدہ عرب امارات کے خرم خان ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ائیر بنے۔

بہترین ویمنز ون ڈے پلیئرآسٹریلیا کی میگ لیننگ(Meg Lanning )اور ٹی ٹوئنٹی کی بہترین کھلاڑی ویسٹ انڈیز کی اسٹیفنی ٹیلر قرار پائیں۔

سال کے بہترین امپائر کا اعزاز انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل بروکے نام رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.