تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 11:32

ثانیہ ،ہنگز 2015 کی بہترین ڈ بل جوڑی اورسرینا ،جوکووچ بہترین کھلاڑی قرار

جیو نیوز - لندن ......ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی سال کی بہترین ویمن ڈبلز چیمپیئن جوڑی قرار پائی جبکہ سرینا ولیمزاور نوواک جوکووچ سال کے بہترین ٹینس کھلاڑی قرار پائے۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سرینا ولیمز اور نواک جوکووچ کو 2015 کا بالترتیب خواتین اور مردوں کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، جبکہ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کو سال کی بہترین ویمن ڈبلز چیمپئن ہیں جنہوں نے سال کے چار گرینڈ سلیمز میں سے تین جیتے ہیں۔

چھٹی مرتبہ 'آئی ٹی ایف ورلڈ چیمپئن بننے والی سرینا نے 2015 میں کُل پانچ ٹائٹل جیتے اور ان کا ہارجیت کا ریکارڈ53 اشاریہ 3 رہا۔جولائی میں ویمبلڈن جیتنے کیساتھ ہی سرینانے اپنے کیرئیر میں دوسری مرتبہ تمام چار گرینڈ سلیمز ٹائٹل اپنے نام کیے۔

جوکووچ نے اپنے کیرئیر میں پانچویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔انہوں نے اپنے کیرئیر کی بہترین پرفارمنس دکھاتے ہوئے 11 ٹائٹل جیتے اور ان کی جیت کا ریکارڈ 82 اشاریہ 6 رہا۔

آئی ٹی ایف نے بھارت کی ثانیہ مرزا اور سوئٹزر لینڈ کی مارٹینا ہنگز کی جوڑی کو سال کی بہترین ویمن ڈبلز چیمپئنز قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.