24 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 18:21
اظہراورحفیظ سے بات کرینگے، نہ ماننے پر کارروائی ہوسکتی ہے، شہریارخان
جیو نیوز - لاہور......پاکستان کرکٹ نئے تنازع کا شکارہوگئی، ون ڈے کپتان اظہر علی نے اعلان کردیا ہے کہ فٹنس کیمپ میں محمد عامر قبول نہیں،جب تک عامر کیمپ میں ہے، ہم نہیں آئیں گے۔پروفیسر حفیظ بھی مؤقف پر جم گئے کہ عامر کو ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے، شہریار خان نے کہا کہ دونوں سے بات کریں گے نہ ماننے پر کارروائی ہوسکتی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ وہ عامر کے معاملے پر اظہر اور حفیظ سے بات کریں گے، اگر وہ نہ مانے تو اُن کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ وہ عامر کے حوالے سے پہلے بھی سب سے بات کرچکے ہیں،دوبارہ بھی بات کریں گے، اگر کھلاڑی نہ مانیں تو اُن کے خلاف ضابطہ اخلاق کی کارروائی ہوسکتی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے عامر کے حوالے سے کھلاڑیوں کو منانے کی ذمے داری ہیڈ کوچ وقار یونس کو سونپی تھی لیکن اظہر علی اور محمد حفیظ کا مؤقف سامنے آنے سے بورڈ کو پریشانی کا سامنا ہے۔