25 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 16:19
حفیظ اور اظہر کیمپ میں شرکت کا کل صبح بتائیں گے:شہریار خان
جیو نیوز - لاہور.....پی سی بی چیئرمین شہریار خان سے محمد حفیظ اور اظہر علی کی ملاقات ختم ہوگئی۔عامر کے تنازع پر پی سی بی ،اظہر علی اور محمد حفیظ کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے، کرکٹرز کیمپ میں شامل ہونے کے بارے میں کل صبح دس بجے تک بتائیں گے۔
چیئرمین شہریار خان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ معاملہ حل ہو جائے گا، تنازع کے حل کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی کےچیئرمین شہریار خان نےاظہر علی اور محمد حفیظ سے ایک گھنٹہ تک ملاقات کی۔
اس سے قبل شہریار خان نے ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور دوسرے مشیروں سے بھی مشاورت کی۔ شہریار خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو بورڈ کی پالیسی کے بارے میں سمجھایا گیا ہے، انہیں بتا دیا ہے کہ بورڈ کی پالیسی کے تحت عامر کو کیمپ میں لیا گیا ہے۔
شہریار خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مزید بتایا کہ دونوں کھلاڑی بورڈ کی پالیسی کے خلاف نہیں ہیں، دونوں کو ذاتی تحفظات ہیں، حفیظ اوراظہرعلی نےکیمپ جوائن کرنےیانہ کرنےسےمتعلق کل صبح10بجےتک کاوقت مانگاہے۔
دوسری طرف فٹنس کیمپ کےپانچویں روزفاسٹ بولرمحمدعامرنے کھلاڑیوں سےملاقات کی اور سب سے معافی بھی مانگی۔محمد عامر کا اس موقع پر کہنا ہے کہ اگر کھلاڑی انہیں کیمپ میں نہیں رکھنا چاہتے تو وہ کیمپ چھوڑنے کو تیار ہیں۔