تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 18:36

فٹبالر لیونل میسی نے غصے میں مداح کو مکا جڑ دیا

جیو نیوز - بارسلونا ......بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی فٹبال کے ایک مداح کی جانب سے کئے گئے نا مناسب برتاؤ کی وجہ سے نئے تنازع میں پھنس گئے ہیں۔

28 سالہ میسی کلب ورلڈ کپ میں فتح کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جاپان کے ناریٹا ایئر پورٹ پر پہنچے تو ریور پلیٹ ایف سی کے ایک مداح نے ان پر تھوک دیا جس پر انہوں نے آگ بگولہ ہو کر نامناسب برتاؤ کرنے والے مذکورہ شخص کو مکا رسید کر دیا۔

بارسلونا کے کوچ لوئس اینریکے اور ساتھی کھلاڑیوں لوئیس سواریز اور زیویئر مسچیرانو نے معاملے کو سنبھالا۔ لیونل میسی کو دیگر شائقین کے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.