تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 20:19

محمد عامر کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا،شہریار خان

جیو نیوز - لاہور.......پی سی بی چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے اور اظہر علی اور محمد حفیظ سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی ٹیم مینجمنٹ اور دیگر کھلاڑیوں سے میٹنگ ہوئی ہے جس میں محمد حفیظ نے فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ کھیلنے پر نیم رضامندی ظاہر کردی ہے، اس میٹنگ کے دوران محمد حفیظ رو پڑے، حفیظ کا کہنا تھا کہ اُن کی عامر سے کوئی لڑائی نہیں ہے، وہ صرف ملکی وقار کی خاطر عامر کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتے۔

دوسری طرف اظہر علی کے محمد عامر کے ساتھ کھیلنے پر تحفظات برقرار ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ عامر کے معاملے پر اظہر علی اور محمد حفیظ سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.