26 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 6:22
نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 7 وکٹ سے شکست دے دی
جیو نیوز - کرائسٹ چرچ......نیو زی لینڈ اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں سے با آسانی فتح حاصل کر لی ۔
سری لنکا نے پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے 47 اورز میں 191 رنز بنائے ۔ جواب میں نیو زی لینڈنے مطلوبہ ہدف باآسانی 21 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
نیو زی لینڈ کی جانب سے مارٹن گبٹل 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس طرح پانچ میچوں کی سیریز میںنیو زی لینڈ نے 1-0 کی برتری حاصلکر لی۔