تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 8:48

کرکٹر محمدعامر پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جیو نیوز - لاہور.......کرکٹر محمدعامر پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی،درخواست میں پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار جسٹس پارٹی نےمؤقف اختیارکیاہےکہ کرکٹر محمد عامر جواء کھیلنےمیں سزا یافتہ ہے،جسے ٹیم میں شامل کرنے سےملک کی بدنامی ہو گی۔

عامر کی حمایت وہ کرکٹر کر رہے ہیں،جن پر جسٹس قیوم نےپابندی عائد کی تھی،درخواست میں استدعاکی گئی ہےکہ عامر کی ٹیم میں شمولیت روکی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.