تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 8:48

لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر ٹریننگ کیمپ میں شامل

جیو نیوز - لاہور.... لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کرلیا گیا ۔ پی سی بی نے ڈوپ ٹیسٹ کے معاملے پر قانونی اور طبی مشاورت مکمل کرلی ، چیرمین شہریار خان کا کہناہے کہ آئی سی سی کی تفصیلی رپورٹ کاانتظارہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ کی تیاریاں جاری ہیں ،محمد حفیظ ،اظہر علی اور محمد عامر کیمپ میں ٹریننگ کے لیے تو پہنچے لیکن محمد حفیظ فٹنس مسائل میں گھر گئے ۔

قومی کرکٹرز ایک دن آرام کے بعد پھر قذافی اسٹیڈیم میں جمع ہوئے ۔ کیمپ محمد حفیظ فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں ،ان کی پنڈلی میں تکلیف ہے،جس پر ڈاکٹر نے انہیں ہلکی پھلکی ٹریننگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیم مینجمنٹ نے بھی واضح کیا ہے محمد حفیظ کی پنڈلی میں تکلیف ضرور ہے لیکن وہ ٹریننگ کیمپ میں رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.