تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 جنوری 2016
وقت اشاعت: 16:29

کرکٹر عامر کی ٹیم میں شمولیت کےخلاف درخواست کی سماعت

جیو نیوز - لاہور......اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے محمد عامر کیلئےایک اور مشکل کھڑی ہوگئی، ٹیم میں شمولیت کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے پی سی بی کے قانونی مشیر کو فوری طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے کھلاڑیوں سے متعلق درخواست پرچیئرمین شہریار خان اورسلیکشن کمیٹی سے31دسمبرتک جواب طلب کرلیا۔

کرکٹر محمدعامر کےخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست جسٹس پارٹی نےدائر کر رکھی ہے،درخواست گزارکامؤقف ہےکہ کرکٹر محمد عامر اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزایافتہ ہیں،ان کی ٹیم میں شمولیت سے پاکستان کی بدنامی ہو گی،لہٰذااستدعا ہے کہ ان کی ٹیم میں شمولیت کو روکنےکاحکم صادرفرمایاجائے۔

عدالت نےقرار دیا کہ پی سی بی کا مؤقف بھی سن لیں،پھر کارروائی کریں گے،عدالت نے کچھ دیر کیلئے سماعت ملتوی کرتےہوئےپی سی بی کےقانونی مشیر اور نمائندے کو طلب کر لیا۔
دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کو نوٹس جاری کردیاہے ۔ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔

وکیل درخواست گزار عمر حنیف کھچی نے کہا محمد عامر ،سلمان بٹ اور محمد آصف نے سپاٹ فکسنگ کی ۔تینوں کھلاڑی ملکی بدنامی کاباعث بنے ۔محمد عامر کوممکنہ طور پر ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے ۔

محمد عامر کو ٹیم کاحصہ بنائے جانے پر پابندی عائد کی جائے ۔ عدالت نے چیئر مین پی سی بی اور سلکشن کمیٹی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت31 دسمبر تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.