تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 جنوری 2016
وقت اشاعت: 1:21

2015ء میں انجری کا سامنا رہا، اب مکمل فٹ ہوں، اعصام الحق

جیو نیوز - اسلام آباد......ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ 2015 میں انہیں انجریز کا سامنا رہا، لیکن اب مکمل طور پر فٹ ہیں، انہوں نے اسلام آباد کے سویٹ ہومز میں ٹینس کورٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور بچوں کے ساتھ ٹینس بھی کھیلی۔

ٹینس سٹار اعصام الحق نے پاکستان سویٹ ہومز میں جاری ہفتہ قائد اعظم کی تقریبات میں شرکت کی، جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل آسٹریلیا روانہ ہو رہے ہیں جہاں آسٹریلین ٹینس اوپن چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے، ڈبلز میں ان کے پارٹنر برطانوی لیجنڈ جوناتھن مرے ہوں گے، انہوں نے بچوں کے ساتھ ٹینس بھی کھیلی۔

پاکستان سویٹ ہومز کے چیئرمین زمرد خان کا کہنا تھا کہ اعصام نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا، سویٹ ہومز کے بچے بھی پوری دنیا میں اعصام کی طرح ملک کا نام روشن کریں گے۔

اعصام الحق کا کہنا تھا کہ یہ بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، جب تک زندگی ہے بچوں کے قدم سے قدم ملاؤں گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.