تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 فروری 2016
وقت اشاعت: 15:38

نیویارک: کھیل کے شائقین نے اسٹیڈیم سے خود برف ہٹادی

جیو نیوز - نیویارک.....نیویارک کے شہر بفیلو میں شدید برف باری بھی کھیل میں رکاوٹ نہ بن سکی،مداح اسٹیڈیم سے برف صاف کرنے خود میدان میں آ گئے۔

نیویارک کے شہر بفیلو میں گزشتہ روز شدید برف باری ہونے سے فٹ بال اسٹیڈیم میں برف جمع ہوگئی ، کھیل میں رکاوٹ ڈالنے والی برف کو ہٹانے کیلئے فٹ بال کی ٹیم نے اپنے مداحوں کو ایک آن لائن آفر کی کہ جو کوئی اسٹیڈیم سے برف صاف کرے گا اسے فی گھنٹہ 10 ڈالر اور فری لنچ دیا جائے گا۔

آفر کے اعلان کے بعد مداح سیکڑوں کی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچے اور برف ہٹادی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.