تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 فروری 2016
وقت اشاعت: 16:26

کرکٹ: لاہور قلندرز کے لوگو کی تقریب رونمائی آج ہوگی

جیو نیوز - لاہور.........پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر کے لوگو کی تقریب رونمائی آج ہوگی۔ یہ رنگا رنگ تقریب پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہ راست نشر کی جائے گی۔ پاکستان سپر لیگ میں 5ٹیمیں شرکت کریں گی۔

لاہور قلندر ٹیم میں ٹی20 کرکٹ شہنشاہ کرس گیل، پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی، ڈیوائن براوو، کیون کوپر اور آل رائونڈر عبدالرزاق شامل ہیں۔ ایونٹ کا آغاز 4فرووری سے ہوگا۔ 5فروری کو لاہور قلندر کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا۔

لاہور قلندر کے لوگو کی رونمائی تقریب میں ٹیم کا ترانہ بھی بجایا جائےگا۔ تقریب آج شام 6بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.