تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 فروری 2016
وقت اشاعت: 7:1

کرس گیل کو خاتون رپورٹر سے دل کی باتیں کرنا مہنگا پڑ گیا

جیو نیوز - سڈنی ......ویسٹ انڈین ماسٹر بلاسٹر کرس گیل کو خاتون رپورٹر سے دل کی باتیں کرنا مہنگا پڑ گیا،بگ بیش کی ٹیم ملبورن رینیگیڈز نے ان پر 10 ہزار ڈالر جرمانہ کر دیا۔

ایک روز پہلے کرس گیل نے خاتون رپورٹر کو دیئے گئے لائیو انٹرویو میں نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔جس کا ان کی بگ بیش ٹیم میلبرن رینیگیڈزاور کرکٹ آسٹریلیا نے بھی نوٹس لیا

کرس گیل نے اس انٹرویو میں ایسے الفاظ استعمال کیے جس پر رپورٹر ان سے آنکھیں بھی نہ ملا پائی ،اس کے بعد میچ براہ راست دکھانے والے چینل نے بھی کرس گیل کا کوئی انٹرویو نشر نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ویسٹ انڈیزین اسٹار نے اپنے الفاظ پر معافی تو مانگ لی ہے لیکن ان کی ٹیم انتظامیہ ان پر دس ہزار ڈالرز جرمانہ کر دیا ہے،ساتھ ہی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ رقم میک گرا کینسر فائونڈیشن کو عطیہ کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.