6 فروری 2016
وقت اشاعت: 8:6
اسپینش کلب ریال میڈرڈ نے کوچ رافیل بینیٹز کو برطرف کردیا
جیو نیوز - میڈرڈ......مشہور اسپینش کلب ریال میڈرڈ نے کوچ رافا بینیٹز کو برطرف کر دیا ، ان کی جگہ کوچنگ کی ذمہ داریاں فرانس کے سابق کپتان زین الدین زیڈان کو سونپ دی گئیں ۔
نومبر میں روایتی حریف بارسلونا کے ہاتھوں شکست کے بعد سے رافا بینیٹزتنقید کی زد میں تھے، بالآخر ریال میڈرڈ کے بورڈ اجلاس میں انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ان کی جگہ اب کوچنگ کی ذمہ داریاں زین الدین زیڈان نبھائیں گے۔
فرانس کی کامیابیوں میں زیڈان کا کردار نمایاں رہا ہے، لیکن ان کی وجہ شہرت وہ ٹکر تھی جو انہوں نے ورلڈ کپ فائنل میں اطالوی کھلاڑی کے سینے پر لگائی۔
زیڈان 1998 میں ورلڈ کپ جیتنے والی فرانسیسی ٹیم کا حصہ تھے اوروہ ماضی میں ریال میڈرڈ کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں، ریال میڈرڈ کے کھلاڑی کی حیثیت ان کا شمار مہنگے ترین کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔وہ تین مرتبہ فیفا ورلڈ پلیئر بھی قرار پائے۔