7 فروری 2016
وقت اشاعت: 18:27
کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کی ویزہ درخواست آن لائن جمع کرادی
جیو نیوز - لاہور …پاکستان کرکٹ بورڈ نے بولر محمد عامر کی ویزہ درخواست آن لائن جمع کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے سفارتخانے نے پی سی بی کومحمدعامرکی ویزہ درخواست دینےکاکہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نےگزشتہ ہفتے محمدعامرکا ویزہ کیس نیوزی لینڈ کےسفارتخانےبھجوایا تھا۔جبکہ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کا کیس مضبوط ہے ،اگلے دو تین روزمیں ویزہ مل جائے گا۔