تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 فروری 2016
وقت اشاعت: 16:3

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان ویمن ٹیم کا ٹریننگ کیمپ مریدکے میں جاری

جیو نیوز - مریدکے.....ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی مریدکے میں منفرد انداز میں ٹریننگ کر رہی ہیں۔کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف بھارت میں اچھا کھیلنا ہے ۔

مریدکے میں جاری کیمپ میں قومی کرکٹرز غیر روائتی انداز میں ٹریننگ کر رہی ہیں اور اس کی وجہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے جدید تقاضوں کے مطابق تیاری ہے ۔

کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ پہلا ہدف سپر سکس مرحلے میں پہنچنا ہے۔کچھ کھلاڑی بھارت میں کھیلنے کے لیے دباو محسوس کر رہی ہیں۔ پاور ہٹنگ کے لیے فٹنس بہت ضرور ی ہے اسی لیے کیمپ میں فزیکل ٹریننگ کے لیے الگ سیشن بھی ہو رہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.