تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 فروری 2016
وقت اشاعت: 4:20

قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ

جیو نیوز - کراچی ......نیوزی لینڈ سے3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں کراچی سے کیویز کے دیس کو روانہ ہوگئی ، محمد عامر 5 سال بعد پہلی مرتبہ قومی ٹیم کے ساتھ سفر کررہے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے کراچی سے براستہ دبئی روانہ ہوئی ، فاسٹ بولر محمد عامر کی پابندی سے واپسی کے بعد پہلی سیریز ہوگی،محمد عامرکی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے بے تابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب ٹیم ممبران ائرپورٹ روانگی کیلئے جمع ہونا شروع ہوئے تو عامر لابی پہنچنے والے پہلے کھلاڑی تھے ۔

قومی ٹیم کپتان شاہد آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کیخلاف 15 ، 17 اور22 جنوری کو ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی، بعدمیں شاہد آفریدی ، عمر اکمل، عمر گل، سعد نسیم ، افتخار احمد اور عامر یامین وطن واپس آجائیں گے جبکہ اظہر علی ، اسد شفیق، بابر اعظم ، محمد عرفان ، راحت علی اور ظفر گوہر ون ڈے اسکواڈ کیلئے ٹیم کو جوائن کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.