تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 فروری 2016
وقت اشاعت: 9:43

نیویارک : طویل گرینڈ اسٹینڈ کو بارودی مواد سے گرا دیا گیا

جیو نیوز - نیویارک .....نیویارک میں طویل گرینڈ اسٹینڈ کو بارودی مواد کے دھماکوں سے گرا دیا گیا ۔نیویارک کے اسٹیٹ فیئرگراؤنڈ کا گرینڈ اسٹینڈ گرانے کے لیے خصوصی تقریب ہوئی۔

نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے بٹن دبا یا تو دو سو اڑسٹھ چھوٹے دھماکے ہوئے اور طویل گرینڈ اسٹینڈ چند لمحوں میں ڈھیر ہو گیا۔ جس کے بعد فضا میں دھویں کے بادل چھا گئے۔

شہر کا یہ فیئر اسٹیٹ گراونڈ 1973 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اب گراونڈ کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر کام جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.